ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایسی کارکردگی پر تبصرہ نہیں کر سکتا:کوہلی

ایسی کارکردگی پر تبصرہ نہیں کر سکتا:کوہلی

Sun, 30 Apr 2017 20:08:17    S.O. News Service

پونے، 30/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئی پی ایل کے دسویں سیشن سے تقریبا باہر ہو گئی رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی)کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹیم کی خراب کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارکردگی کے بعد کپتان کیا تبصرہ کر سکتا ہے۔اس سے پہلے پونے نے بنگلور کے سامنے 158رنوں کا ہدف رکھا تھا، جسے بنگلور حاصل نہیں کر پائی اور مقررہ 20اووروں میں صرف 96رن پر ہی آؤٹ ہو گئی۔کوہلی نے کہاکہ مجھے لگتاہے کہ ایسی کارکردگی کے بعد ایک کپتان کے لیے کوئی بھی تبصرہ کرنا مشکل ہوتا ہے، تاہم ہمیں ایسے تجربات سے سبق لے کر آگے بڑھنا چاہیے، ہم نے اس میچ کو جیتنے سے زیادہ بری طرح شکست کھائی ہے۔اس میچ میں بنگلور کے لیے سب سے زیادہ 55رنوں کی اننگ کھیلنے والے کوہلی نے کہاکہ اس شکست کے پیچھے کچھ بھی وجہ ہو سکتی ہے، پھر چاہے وہ امیدیں ہوں۔لوگوں کو لگا تھا کہ اسٹار کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے ہماری بلے بازی اچھی رہے گی، جیسے گزشتہ سال پلے آف میں رہی تھی، میں کسی ایک کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتا، ہم پلے آف کی دوڑ میں کافی حد تک نہیں ہیں، اب ہمیں باقی بچے میچوں میں اچھی کارکردگی کر کے ان کا لطف اٹھانا ہوگا۔
 


Share: